کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جانیں نگل گیا
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) کورونا وائرس دنیا بھر میں ایک لاکھ 28 ہزار سے زائد جانیں نگل چکا ہے ، آج کے دن اور تادم تحریر 1408 افراد مہلک بیماری کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں ۔
آج کورونا وائرس سے اسپین میں 324،283 ،امریکا میں 17،چین میں ایک ،ایران میں 94 ،بیلجئیم میں 283،نیدرلینڈز میں 189،سوئٹزر لینڈ میں 16،برازیل میں 25،روس میں 28 ،پرتگال میں 32،آسٹریا میں 9 اور اسرائیل میں 3افراد ہلاک ہوئے ۔
مہلک وائرس سےسویڈن میں 170،بھارت اور جنوبی کوریا میں تین تین ،پولینڈ میں پانچ ، رومانیہ میں 11 ،ناروے میں تین ،ڈنمارک میں دس، آسٹریلیا میں میں دو ، پاکستان میں گیارہ ، فلپائن میں 14، میکسیکو میں 74 ،انڈونیشیا میں دس ، ملائیشیا میں ایک ،یوکرائن میں دس، اور بیلاروس میں تین افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔