کور کمانڈرز کانفرنس : خفیہ ایجنسیوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کا فیصلہ
راولپنڈی (92نیوز) آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں کور کمانڈرز کانفرنس جاری ہے۔ کانفرنس میں دشمن ملک کی ایجنسیوں کی سرگرمیاں روکنے کیلئے اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کانفرنس میں ملکی سکیورٹی سے متعلق مجموعی صورتحال کا جائزہ بھی لیا گیا جبکہ شوال اور ملک کے دیگر علاقوں میں جاری آپریشنز پر بھی غور کیا گیا۔