Thursday, September 19, 2024

کوئٹہ ، عالمو چوک پر منڈی میں بھاگ ناڑی اور جیکب آباد کے بیلوں کی دھوم

کوئٹہ ، عالمو چوک پر منڈی میں بھاگ ناڑی اور جیکب آباد کے بیلوں کی دھوم
August 13, 2018
کوئٹہ (92 نیوز) کوئٹہ کے عالمو چوک پر لگی منڈی میں بھاگ ناڑی اور جیکب آباد کے بڑے سینگوں والے بیلوں کی دھوم مچی ہے ۔ بیلوں کی قیمتیں 80 ہزار سے لے کر دو لاکھ روپے تک ہیں ۔ عالموں چوک پر لگی بیلوں کی منڈی جہاں بھاگ ناڑی اور جیکب آباد کے بیلوں کی خوب دھوم ان کے تیز نوکیے بل کھاتے سینگ ہیں ان  کی پہچان تولمبا قد اور بھاری جسامت ہے ان کی شان ۔ بیوپاری کہتے ہیں کہ یہ بیل جتنے خوبصورت ہیں اتنا ہی ان کا گوشت بھی لزیز ہو گا۔ منڈی میں ان بھاری بھرکم بیلوں کو دیکھنے والوں کا رش لگ رہا ہے۔ خریدار کہتے ہیں کہ وہ قربانی کا سب سے خوبصورت جانور ہی خرید کر گھر لے جائیں گے۔