Friday, September 20, 2024

کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری

کوئٹہ اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری
March 4, 2016
کوئٹہ(92نیوز)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ اورگردونواح میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے جس کے بعد موسم مزید سرد اور خوشگوار ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گزشتہ تین روز سے موسلا دھاربارشیں جاری ہیں صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں بارش کے ساتھ ساتھ گرج چمک کے ساتھ ژالہ باری کے بعد موسم خوشگوار اور مزید سرد ہو گیاژالہ باری نے دیکھتے ہی دیکھتے ہر چیز پر سفیر چادر اوڑھ دی شہری بھی موسم کو انجوائے کرنے گھروں سے باہر نکل آئے۔