عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے پر سعداورسلمان رفیق کی گرفتاری کا امکان
لاہور ( 92 نیوز)پیراگون کیس میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کی آج عبوری ضمانت میں توسیع نہ ہونے پران کی گرفتاری کا امکان ہے ۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین نیب کی جانب سے گرفتاری وارنٹ نیب لاہور کے پاس موجود ہیں ۔
خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق نے گرفتاری کے پیش نظر لاہور ہائیکورٹ سے عبوری ضمانت حاصل کر رکھی ہے جس کا آج آخری روز ہے ۔
عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے خواجہ برادران کی جانب سے کل درخواست دی جائے گی ۔