کشمیر سے متعلق موقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ، ڈاکٹر مہاتیر محمد
کوالالمپور ( 92 نیوز) ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کشمیر سے متعلق موقف پر ڈٹ گئے ، کہا کہ اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہتیں گے اور نہیں تبدیل کریں گے ۔
ملائیشیا کے وزیر اعظم ڈاکٹر مہاتیرنے کہا کہ پام آئل کے بائیکاٹ کے بھارتی اقدام کے باوجود پیچھے نہیں ہٹوں گا ، ہم اپنے دماغ سے فیصلہ کرتے ہیں جس سے نہ پیچھے ہٹتے ہیں اور نہ ہی تبدیل کرتے ہیں ، ہم مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل کرنا چاہتے ہیں ۔