کرکٹ بورڈ زمبابوے کے وفد کا لاہور میں سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ
لاہور (92 نیوز) کرکٹ بورڈ زمبابوے کے وفد نے لاہور میں سیف سٹی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ وفد کو ٹیم کی سکیورٹی کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔
ایڈیشنل سیکرٹری اور ڈپٹی کمشنر نے بھی بریفنگ دی۔ پنجاب حکومت کے سکیورٹی پلان پر زمبابوےکے وفد نے اظہار اطمینان کیا۔
قبل ازیں کرکٹ زمبابوے وفد کے ارکان نے قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کیا تھا۔ ارکان کو بائیو سیکیور ببل اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی تھی ۔
زمبابوے کرکٹ ٹیم کا 20 اکتوبر کو دورہ پاکستان شیڈول ہے، انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے زمبابوے سے آئے 5 رکنی وفد نے پاکستان کرکٹ بورڈ کا دورہ کیا تھا ۔
ڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ ذاکر خان نے وفد کو قذافی اسٹیڈیم کا دورہ کرایا تھا۔ ارکان نے گراؤنڈ اور پویلین کا جائزہ لیا تھا ۔ پی سی بی میڈیکل پینل کے سربراہ ڈاکٹر سہیل سلیم نے وفد کو بائیو سیکیور ببل کے حوالے سے بریفنگ دی تھی۔