کرونا وائرس کا خطرہ ، سندھ حکومت کا تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ
کراچی (92 نیوز) کرونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے سندھ حکومت نے تعلیمی ادارے 13 مارچ تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔
ذرائع کے مطابق تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کی زیرصدارت اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کے دوران کروناوائرس کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ محکمہ صحت کے حکام نے کرونا وائرس کی اسکریننگ کے نتائج اور مجموعی صورتحال سے آگاہ کیا۔