Tuesday, April 30, 2024

کرتار پور راہداری پر عمران خان کا شکریہ ، بھارتی وزیر اعظم مودی

کرتار پور راہداری پر عمران خان کا شکریہ ، بھارتی وزیر اعظم مودی
November 9, 2019
نئی دہلی (92 نیوز) کرتار پور راہداری بنانے پر بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی  بھی وزیر اعظم عمران خان کی محبتوں کے قائل ہو گئے ، نریندر مودی نے کرتار پور راہداری بنانے پرو زیر اعظم پاکستان عمران خان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ کرتار پور راہداری بننے کے بعد گورو دوارہ پر حاضری آسان ہو جائے گی  جب کہ راہداری ہزاروں سکھ یاتری روزانہ کی بنیاد پر   خدمت کرے گی ، وزیر اعظم عمران خان نے  سکھوں کی خواہشات کو سمجھا  جس پر ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں ۔ نریندر مودی کا مزید کہنا تھا کہ  کرتار پور راہداری میں بابا گورو نانک دیو جی کے پسینے کی مہک ملی ہوئی ہے ۔