Thursday, September 19, 2024

کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سیاسی جماعتیں اعتراضات اٹھانے لگیں

کراچی،تجاوزات کیخلاف آپریشن پر سیاسی جماعتیں اعتراضات اٹھانے لگیں
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں تجاوزات اور غیرقانونی تعمیرات کےخلاف آپریشن میں کئی علاقوں میں بہتری نظر آئی ،لیکن اب سیاسی جماعتوں نے آپریشن پر اعتراض اٹھانا شروع کردیا ۔ جماعت اسلامی تو پہلے ہی  آپریشن کے خلاف تھی اب ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی نے بھی  سوالات اٹھا دئے ہیں۔ جماعت اسلامی تو  کاکہناہےکہ  جن کی دکانیں گرائی گئی ہیں انہیں متبادل فراہم کیاجائے  ۔ آپریشن کی سربراہی متحدہ کے میئرکراچی وسیم اختر  کررہےہیں لیکن اب متحدہ قومی موومنٹ نے بھی آپریشن پر اعتراض کردیاہے۔ متحدہ قیادت نے دھمکی دی ہےکہ غیرقانونی گھروں کوگرایاگیاتو میئرکراچی مستعفی ہوجائیں گے ۔ پیپلزپارٹی نے بھی آپریشن  پر تحفظات کا اظہار کیاہے۔ گزشتہ روز سندھ کے کپتان مراد علی شاہ نے چیف جسٹس سے رابطہ کیاتھا اور کہاتھاکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن سے نقص امن کاخطرہ ہے۔ اور اب سندھ حکومت سپریم کورٹ میں  نظرثانی کی اپیل بھی دائر کرنے جارہی ہے۔ سیاسی  جماعتوں کے اعتراض کے بعد تجاوزات کے خلاف آپریشن کھٹائی میں  پڑتا نظر آرہاہے۔