Thursday, September 19, 2024

کراچی،ایمپریس مارکیٹ کےبحالی مشن میں رکاوٹیں آنے لگیں

کراچی،ایمپریس مارکیٹ کےبحالی مشن میں رکاوٹیں آنے لگیں
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی  میں ایمپریس مارکیٹ کی تاریخی حیثیت بحال کرنے کے مشن میں رکاوٹیں آنے لگیں، مارکیٹ کے اطراف ایک بارپھرٹھیلے اور پتھارے لگ گئے۔جس کی وجہ سے گرینڈ آپریشن کے اثرات زائل ہونے لگے ہیں۔ کراچی مین  ایمپریس مارکیٹ کے آپریشن سے امید ہوچلی تھی کہ یہ مارکیٹ اصل حالت میں بحال ہوجائے گی ، لیکن اب دوبارہ ٹھیلے اور پتھارے لگ گئے ہیں ، جس کی وجہ سے گرینڈ آپریشن کے اثرات زائل ہورہےہیں۔ سڑک ہو یا فٹ پاتھ  سب ہی جگہ قبضہ ہے ، شہری کہتےہیں حکومت کام شروع کرتی ہے لیکن مکمل نہیں کرتی۔ دکانداروں کاکہناہے متبادل جگہ دی جائے تو وہ چلے جائیں گے۔ اہم شاہراہ پرتاریخی عمارت کے سامنے ٹھیلے اور پتھارے لگنےسے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہورہی ہے۔