کراچی کی فوری نئی مردم شماری ناممکن ہے، آصف باجوہ
لاہور (92 نیوز) سابق چیف ادارہ شماریات آصف باجوہ نے کراچی کی فوری نئی مردم شماری ناممکن قرار دیدی، 2017ء کی مردم شماری کا ڈیٹا درست قراردے دیا۔
پروگرام ’’ 92 ایٹ 8 ‘‘ میں گفتگو کے دوران آصف باجوہ نے کہا، پارلیمانی کمیٹی اور سندھ حکومت کو کراچی کی آبادی سے متعلق بریفنگ دی، کراچی کی نوٹیفائیڈ باؤنڈری لی گئی۔
انہوں نے مزید کہا، کراچی کی ضلعی حکومت نے شہر کی باؤنڈری نہیں بڑھائی، نئی ٹیکنالوجی کے ساتھ روان سال اکتوبر میں مردم شماری کا آغاز ممکن نہیں، آئندہ سال اکتوبر میں مردم شماری بھی بڑی بات ہو گی۔