Thursday, September 19, 2024

کراچی ، ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی میں دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا

کراچی ، ڈیفنس کے علاقے میں گاڑی میں دھماکہ ، کوئی جانی نقصان نہ ہوا
December 3, 2018
کراچی ( 92 نیوز) کراچی کے علاقے ڈيفنس ميں گزشتہ رات چوری کی گاڑی ميں پُراسرار دھماکہ ہوا ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ دھماکے کے بعد گاڑی میں نصب اور قریب سے 6 سلنڈردرست حالت میں برآمد ہوئے ۔ ڈیفنس خیابان مجاہد میں پراسرار دھماکے میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی ۔ پولیس کے مطابق گاڑی میں خالی پلاٹ میں کھڑی تھی اور کوئی شخص سوار نہیں تھا ،جس کے باعث جانی نقصان نہیں ہوا ۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق سلینڈر پھٹنے کے شواہد نہیں ملے ،جبکہ گاڑی میں نصب اور قریب سے مزید 6 سلنڈر صیح حالت میں برآمد ہوئے ۔ دھماکے سے تباہ ہونے والی گاڑی جمشید کوارٹر سے چوری کی گئی تھی ، جس پر خاتون نے رپورٹ بھی درج کروائی تھی ،جبکہ گاڑی ثناء اللہ نامی شخص کے نام رجسٹرڈ ہے ۔ متاثرہ گاڑی 2007 میں بھی بوٹ بیسن سے چوری کے 5 دن بعد مل گئی تھی ۔