کراچی ، پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار
کراچی (92 نیوز) کراچی میں پی ایس ایل کا تجربہ کام آ گیا ۔ پاک ویسٹ انڈیز سیریز کیلئے فول پروف سیکورٹی پلان تیار کر لیا گیا ۔ شائقین پی ایس ایل والی سہولیات سے مستفید ہوں گے ۔
کھلاڑیوں کی فول پروف سیکورٹی ہیلی کاپٹر کرے گا ۔
شائقین تین بجے آئیں اور اسٹیڈیم میں داخل ہو جائیں لیکن خیال رکھیں ممنوعہ اشیا ساتھ نہ لائیں ۔
اس کے علاوہ ایمرجسنی کیلئے خصوصی ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ۔ ایڈٰشنل آئی جی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے ۔
ڈی آئی جی ایسٹ ائرپورٹ، نیشنل اسٹیڈیم، ڈی آئی جی ساوتھ نجی ہوٹلز پر حفاظتی اقدامات کے ذمےدار ہوں گے ۔
کھلاڑیوں کی آمدورفت کے دوران پولیس افسران موبائل فون استعمال نہیں کر سکتے ۔