کراچی : ٹارگٹ کلر عدنان عرف جھیرا گرفتار
کراچی(92نیوز) خواجہ اجمیرنگری پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹارگٹ کلر عدنان عرف جھیرا کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تفصیلات کےمطابق کراچی میں خواجہ اجمیر نگری پولیس نے خفیہ اطلاع پر بھر پور کارروائی کی ہے ۔ پولیس کی اس کارروائی میں عدنان عرف جھیرا ٹارگٹ کلر کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم 8 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں مطلوب تھا۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ گرفتار ٹارگٹ کلر فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھا ۔