Tuesday, April 30, 2024

کراچی میں گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا ، شہریوں کا انتظار طویل

کراچی میں گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا ، شہریوں کا انتظار طویل
December 20, 2018
کراچی (92 نیوز) کراچی میں گیس بحران پھر سر اٹھانے لگا ۔ سی این جی اسٹیشن آج صبح نہ کھل سکے۔ شہریوں کو رات 8 بجے تک انتظار کرنا ہو گا۔ شہر قائد میں معمول کے مطابق سی این جی فلنگ اسٹیشنز صبح 8 بجے کھولے جانے تھے لیکن گیس پریشر میں کمی آڑے آگئی اور سوئی سدرن نے اسٹیشنز کو مزید 12 گھنٹے کیلئے بند رکھنے کا فرمان جاری کر دیا۔ آج بھی کراچی کی سڑکوں پر بسیں معمول سے کم نظر آئیں اور شہریوں کو بسوں کیلئے طویل انتظار کرنا پڑا۔ سوئی سدرن کے مطابق گیس کی کمی کے باعث کمرشل سیکٹر کیلئے گیس کی طلب پوری کرنے میں دشواری کا سامنا ہے۔