کراچی میں نورس چورنگی کے قریب فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر چھ مزدور جاں بحق
کراچی ( 92 نیوز) کراچی میں سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فیکٹری کے ٹینک میں ڈوب کر 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ، فیکٹری انتظامیہ نے مزدوروں کا صفائی کےلئے ٹینک میں اتارا تھا۔
سائٹ ایریا نورس چورنگی کے قریب فیکٹری میں انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 6 مزدور جاں بحق ہوگئے ، پولیس کے مطابق انتظامیہ نے مزدوروں کو فیکٹری کے ٹینک میں صفائی کے لیے اتارا تھا ، ٹینک میں موجود گیس سے مزدروں کی حالت غیر ہوئی اور وہ بیہوش ہوگئے ۔
فیکٹری میں کام کرنے والے ملازم آصف کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے بغیر کسی حفظاتی اقدامات کے مزدوروں کو ٹینک کے اندر بھیجا ، مزدور رات سے ٹینک میں ڈوبے ہوئے تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے فیکٹری انتظامیہ کی غفلت پائی گئی تو مقدمہ درج ہوگا۔