کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلے جاری ہیں
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں سندھ گیمز کے مقابلے جاری ہیں ، آج سائیکلنگ اور گدھا گاڑی ریس کے مقابلے ہوئے ۔سائیکل ریس میں کراچی کے علی الیاس نے میدان مارلیا جبکہ گدھا گاڑی ریس میں ہرن کے بچے نے بازی ماری ۔
سائیکل ریس کے مقابلے میں چھ ڈویژن کے 36 سائیکلسٹ نے شرکت کی ۔
سائیکل ریس کا آغاز مزار قائد سے ہوا ۔سائیکلسٹ مزارقائد سے اسٹیل ٹاؤن تک گئے اور واپس مزارقائد پہنچے ۔ تینوں پوزیشنیں کراچی کے نام رہیں ۔
علی الیاس نے مقررہ فاصلہ ایک گھنٹہ 28 منٹ میں طے کرکے پہلی
قربان نے دوسری اور ولید نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
سائیکل ریس کے موقع پر بھی سہولیات کا فقدان رہا ، کھلاڑیوں کیلئے پینے کا پانی تک نہیں تھا جس کے باعث بدنظمی بھی دیکھی گئی ۔
سندھ گیمز میں گدھا گاڑی ریس کے مقابلے بھی ہوئے ، 9 کلو میٹر ریس کیلئے 15 گدھوں میں مقابلہ ہوا ۔
ریس سٹی ریلوے گراؤنڈ سے شروع ہوئی ، اور ٹاور سے مائی کولاچی اور واپس سٹی ریلوے گراؤنڈ پر اختتام پذیر ہوئی ،’’ہرن کا بچہ‘‘ نامی گدھا بازی لے گیا ۔ "بڑی پونچھ" کا دوسرا اور "بے عقل" گدھے کا تیسرا نمبر رہا ۔