کراچی میں 10گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ،اسپتال بھی متاثر
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی میں موسم شدید گرم ہو گیا ، شہرقائد کے مختلف علاقوں میں 8 سے 10 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔
لوڈ شیڈنگ کی زد میں اسپتال بھی آگئے ، عباسی شہید،سوبھراج،رفیقی شہید،کےآئی ایچ ڈی اسپتال میں بجلی کی بندش کا سلسلہ جاری ہے ۔
شدید لوڈ شیڈنگ میں جنریٹرزنہ چلنے کے باعث گرمی اور حبس کے باعث مریضوں کا برا حال ہو گیا۔