کراچی معاشی حب ، اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کئے جائیں ، فاروق ستار
کراچی ( 92 نیوز) ایم کیوایم پاکستان کے سابق سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی معاشی حب ہے ، اس شہر کیلئے صرف اعلانات کی بجائے عملی اقدامات کیے جائیں ۔
کراچی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ شہر قائد کیلئے صرف پیکیجز کے اعلانات کافی نہیں ،عملی کام کیا جائے ۔
فاروق ستار نے ایم کیوایم پاکستان ، پیپلزپارٹی اور پی ٹی آئی کے ہر وڈیرے کے احتساب کا مطالبہ بھی کردیا ۔