Friday, September 20, 2024

کراچی  : عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان

کراچی  : عالمی مارکیٹ کے بعد مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں اضافے کا رجحان
March 4, 2016
  کراچی(92نیوز)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد مقامی مارکیٹ میں بھی فی تولہ سونا 49 ہزار 700 روپے کا ہو گیا۔ تفصیلات کےمطابق آج کے روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی اور فی اونس سونا 30 ڈالر اضافے کے بعد 1272 ڈالر کا ہو گیا ہے ۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت بڑھنے کا اثر مقامی مارکیٹ میں بھی پڑا اور فی تولہ سونا 1 ہزار روپے بڑھ کر 49 ہزار 900 روپے جبکہ دس گرام سونا 856 روپے اضافے کے بعد 42 ہزار 600 روپے کا ہو گیا۔