کراچی ، عارف علوی کی جیت پر کھلاڑیوں کا جشن ، مٹھائی تقسیم کی
کراچی ( 92 نیوز) پی ٹی آئی کےسینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی کے صدرمملکت منتخب ہونے پر پی ٹی آئی کے کارکنوں نے بھرپور جشن منایا ، مٹھائیاں تقسیم کیں اور ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے ۔
پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر عارف علوی پاکستان کے 13ویں صدر منتخب ہو گئے ، ڈاکٹر عارف علوی کی فتح کا اعلان ہونا ہی تھا کہ باتھ آئی لینڈ کراچی میں جشن کا آغاز ہوگیا ۔
پی ٹی آئی کارکنان نے ایک دوسرے کو مبارکباد دی اور مٹھائیاں تقسیم کیں پھر ڈھول کی تھاپ پر رقص بھی کیا گیا ۔
پی ٹی آئی کارکنا ن نے صدارتی انتخاب میں ڈاکٹر عارف علوی کی کامیابی کو تاریخی قرار دیا ۔ نومنتخب صدر مملکت کے پڑوسی بھی بے حد خوش ہیں ۔
دوسری جانب ڈاکٹرعارف علوی کے صدرمملکت منتخب ہونے کے باوجود گھرپر کوئی پروٹوکول نہ لگایا گیا ۔