Friday, September 20, 2024

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں گینگ وار کے تین ملزم گرفتار

کراچی : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں گینگ وار کے تین ملزم گرفتار
March 1, 2016
  کراچی(92نیوز)کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے تین ملزم گرفتار  کرلیے ۔ گرفتار ملزم قتل ، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں۔ تفصیلات کےمطابق کراچی میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے گینگ وار کے تین ملزم گرفتار  کرلیے ۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار ملزم عدیل عزیر بلوچ کا قریبی ساتھی ہے ۔گرفتار ملزم عدیل ٹارگٹ کلنگ ، بھتہ خوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہے جبکہ شہروز اور امان بیرون ملک سے آنے والوں کو لوٹنے میں بھی ملوث تھے ۔ گرفتار ملزموں سے 2 کلاشنکوف ، 5 ٹی ٹی پستول ، 4 ہینڈ گرنیڈ اور ایک اسنائپر رائفل برامد ہوئے گرفتار ملزم قتل ، بھتہ خوری سمیت سنگین جرائم میں ملوث ہیں ۔