Friday, September 20, 2024

کراچی : دودھ فروش مافیا نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا

کراچی : دودھ فروش مافیا نے قیمتوں میں من مانا اضافہ کر دیا
March 1, 2016
کراچی(92نیوز)بچےبڑےہوجائیں ہوشیارکیونکہ کراچی کےدودھ فروش مافیا نےکردیا  ہے ایک اورواردودھ کی قیمتوں میں من مانا اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے بعد بچوں کو فیڈرنہیں ملے گا اوربڑوں کوچائے کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی۔ تفصیلات  کے مطابق دودھ فروش مافیا نےایک بارپھردودھ کی قیمت میں ازخود 6 روپے فی کلو اضافہ کردیا، جس کےبعد سرکاری نرخ 70 روپےپردودھ ملنا دیوانےکا خواب بن گیا ہے،مختلف علاقوں میں دودھ 80 روپے سے 90 روپےکلوفروخت کیا جارہاہے،اچانک ہونےوالےاضافے نےشہریوں کےہوش اڑادیےہیں۔ ماضی میں کمشنرکراچی نےگراں فروشی پربھاری جرمانےکےساتھ ساتھ دودھ  فروشوں کوجیل کی ہوا کھلا کر لگام ڈالے رکھی تھی مگر اکتوبر کے بعد سے تاحال پرائس کمیٹی اور دودھ فروش مافیا کے درمیان کوئی میٹنگ نہیں ہوئی جبکہ اس مسئلے پر سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن بھی دائر کی جا چکی ہےجس کا نتیجہ دودھ کی قیمتوں میں اضافے کی صورت میں نکلا۔ اب بھی دودھ کی قیمت آسمان پر پہنچا کر کچھ لو اور کچھ دو کی بنیاد پر 80 یا اس سے زیادہ مقرر ہونے کا امکان ہے جس سے عوام کی پریشانیوں میں اضافہ ہو جائے گا مگر گراں فروش مافیا ضرور کامیاب ہو جائے گی۔