کراچی ، تاوان کیلئے اغوا کیا گیا 7سالہ بچہ حیدرآباد سے بازیاب
کراچی ( 92 نیوز ) اینٹی وائلنٹ کرائم سیل اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی سے 5 لاکھ روپے تاوان کے لئے اغواء ہونےوالا 7 سالہ بچہ حیدرآباد سے بحفاظت بازیاب کرالیا۔
کراچی میں ڈی آئی جی سی آئی اے نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پریڈی کے علا قے سے 18اپریل کو 7 سالہ بچے کو اغواء کیا گیا تھا۔
اغواء ہونے والے 7 سالہ بچے کو اے وی سی سی اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کے دوران حیدر آباد بازایاب کرایا اور ایک ملزم کو بھی گرفتار کیا۔