Friday, September 20, 2024

کراچی : بینک ڈکیتی کیس میں ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو دس‘ دس سال قید کی سزا

کراچی : بینک ڈکیتی کیس میں ایم کیو ایم کے 3 کارکنوں کو دس‘ دس سال قید کی سزا
March 2, 2016
کراچی (92نیوز) مقامی عدالت نے ڈیفنس بینک ڈکیتی کیس میں ایم کیوایم کے تین کارکنوں کو دس‘ دس سال قیدکی سزا سنا دی۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کی مقامی عدالت نے ڈیفنس بینک ڈکیتی کیس میں ایم کیوایم کارکن ملزم فتح اللہ‘ نورخان اور کریم اللہ کو دس، دس سال قید اور پچیس‘ پچیس ہزار روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ملزموں نے مارچ دو ہزار تیرہ میں گذری میں بینک ڈکیتی کے دوران لاکھوں روپے لوٹ لئے تھے۔