کراچی بوٹ کلب کے زیر اہتمام کشتی رانی کے مقابلے، 300 سے زائد طلبہ کی شرکت
کراچی ( 92 نیوز ) کراچی کے سمندر میں کشتی رانی کے مقابلے ہوئے ، جن میں لڑوں کے ساتھ ساتھ لڑکیوں نے بھی حصہ لیا ۔
ہاتھ چلاتے، زور لگاتے، اور کشتی کو بھگاتے یہ مناظر ہیں کراچی بوٹ کلب کے جہاں مختلف اسکولوں کے تین سو سے زیاد طلبہ نے روئنگ مقابلے میں حصہ لیا ۔
روئنگ مقابلے میں شریک اپنے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے موجود والدین بھی اپنے بچوں کی مہارت دیکھ کرخوشی سے سرشار نظر آ ئے ۔
روئنگ اسپورٹس کمیٹی کے ممبر کا کہنا تھا کہ کراچی سمیت ملک بھر میں میں اس کھیل کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے ۔
سمندر میں فتح کا عزم لئے طلبہ کا مزید کہنا تھا کہ وہ ایشیاء اور بین الاقوامی سطح پر اپنے آپ کو منوانا چاہتے ہیں ۔