Friday, September 20, 2024

کراچی بندرگاہ پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں جلد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی

کراچی بندرگاہ پر کھڑی ہزاروں گاڑیاں جلد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی
February 21, 2018

کراچی (92 نیوز) نائنٹی ٹو نیوز کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد کراچی بندرگاہ پر کھڑی نو ہزار سے زائد گاڑیاں جلد سڑکوں پر دوڑتی نظر آئیں گی۔ چار دسمبر سے پہلے منگوائی جانے والی گاڑیوں کو پرانے طریقے کار کے مطابق ریلیز کیا جائے گا۔

کراچی پورٹ ٹرسٹ پر پھنسی نو ہزارسے زائد گاڑیوں کا مسئلہ بار بار اٹھایا ۔وفاقی کابینہ کوجگایا۔

اب کابینہ نے چاردسمبرسے پہلے منگوائی جانے والی گاڑیوں کو پرانے طریقہ کارکے مطابق ریلیز کرنے کی منظوری دے دی۔

جس کے بعد کئی دنوں سے پورٹ ٹرسٹ پر کھڑی نو ہزارگاڑیوں جلد ہی سڑکوں پر دوڑتی ہوئی نظرآئیں گی۔

چار دسمبر کو وزارت تجارت کی جانب سے بیرون ملک سے منگوائی جانے والی گاڑیوں سےمتعلق نوٹی فیکشن جاری کیا گیا تھا۔

درآمدی گاڑیوں کیلئے نئے قانون بنایا گیا تھا جس کی وجہ سے اربوں روپے کی نو ہزار گاڑیاں کراچی پورٹ پر جمع ہوگئیں تھیں۔

بیرون ملک سےگاڑی منگوانے والوں کوموقف تھا کہ جو گاڑیاں پہلے منگوائی جا چکی ہے انہیں پرانے طریقہ سے ریلیز کیاجائے۔

کئی دنوں تک معاملہ لٹکا رہا اور اب وفاقی کابینہ کی منظوری سےمسئلہ حل ہوگیا۔