کراچی: انتظار قتل کیس کی تحقیقات،نئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی
کراچی (92 نیوز) انتظار قتل کیس میں عدالت نے تحقیقات کے لیئے نئے جے آئی ٹی تشکیل دے دی ۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت ہوئی ۔
سماعت میں تفتیشی افسر پولیس فائل پیش نہ کرسکا جس کے باعث دلائل نہ ہو سکے ۔
سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے پولیس فائل کیلئے مزید وقت مانگ لیا اور عدالت کو بتایا کہ جے آئی ٹی نئے سرے سے تشکیل دے دی گئی ہے ۔
عدالت نے پندرہ فروری تک تفتیشی افسر کو فائل کے ہمراہ طلب کر لیا ۔
ادھر عدالت نے طارق رحیم کی عبوری ضمانت میں 15 فروری تک توسیع کر دی ۔
انتظاراحمد قتل کیس میں 8 ملزمان گرفتار ہیں ۔