Thursday, September 19, 2024

کراچی: آئی جی سندھ نے امن وامان کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سو فیصد کمی کا دعویٰ

کراچی: آئی جی سندھ نے امن وامان کے حوالے سے رپورٹ جمع کرا دی، اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں سو فیصد کمی کا دعویٰ
March 7, 2016
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) آئی جی سندھ نے کراچی امن وامان کے حوالے سے سپریم کورٹ میں رپورٹ جمع کرا دی۔ رپورٹ میں کراچی شہر سے اغواء برائے تاوان کی واردتوں میں 100 فیصد کمی کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کی بار بار کی سرزنش بالآخر کام آگئی۔ آئی جی سندھ نے کراچی امن وامان کے حوالے سے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی جس میں گزشتہ 3 سالوں کا تقابلی جائزہ پیش کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق 2014 سے اب تک ٹارگٹ کلنگ میں 69، دہشتگردی میں 91فیصد کمی آئی۔ آئی جی سندھ کی جانب سے کراچی میں قتل، بھتہ خوری، بینک ڈکیتیوں، ڈکیتیوں اور اسٹریٹ کرائم میں واضح کمی کا عندیہ دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق قتل میں 64، بھتہ خوری کی وارداتوں میں 60، بینک ڈکیتیوں میں 58فیصد کمی آئی۔ سٹریٹ کرائم کی وارداتیں 25 اور ڈکیتی کی وارداتیں 81 فیصد کم ہوئی ہیں۔ حد تو یہ کہ رپورٹ میں کراچی شہر میں اغواء برائے تاوان کی واردتوں میں 100 فیصد کمی کا بھی دعویٰ کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب آئی جی سندھ نے رپورٹ میں اس بات کی تصدیق بھی کی ہے کہ شہر میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ بھتہ خوروں، قبضہ مافیا،غیرقانونی ہتھیار اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔