Saturday, September 21, 2024

کاٹن یارن کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری

کاٹن یارن کی درآمد پر عائد پانچ فیصد ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری
December 2, 2020

مشیر خزانہ ڈاکٹرعبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ملکی کپاس کی اوسط پیداوار ایک کروڑ چالیس لاکھ گانٹھوں سے گرکر پچاسی لاکھ گانٹھ ہو گئی ہے۔ ٹیکسٹائل برآمدات کو بچانے کیلئے کاٹن یارن کی ڈیوٹی فری درآمد کی ضرورت ہے۔ ای سی سی نے کاٹن یارن کی درآمد پر ریگولیٹری ڈیوٹی ختم کرنے کی منظوری دے دی۔

اجلاس میں برآمدی شعبے کیلئے بجلی، آرایل این جی اور گیس کی رعایتی رجسٹریشن پر غور کیا گیا۔ کمیٹی نے ایف بی آر کو وزارت تجارت سے کوآرڈی نیشن کے ساتھ نئی رجسٹریشن کی اجازت دیدی۔

 اجلاس میں نیشنل ہائی وے کے قرض کو معاف کرنے کے معاملے پر وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں ذیلی کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا جو ایک ماہ میں قابل عمل تجاویز پیش کرے گی۔

 پاکستان اسٹیل ملز کی کوک اون بیٹریوں کے گیس واجبات کی ادائیگی کیلئے ایک ارب روپے کی ہنگامی ضمنی گرانٹ کی جبکہ سوئی سدرن گیس کمپنی کو حدف اور بیناری گیس فیلڈ سے بالترتیب 9.5 اور 10 ملین مکعب فٹ گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی۔