کابل میں این جی او عمار ت پر حملہ ، 4شہری ہلاک
کابل ( ویب ڈیسک ) کابل میں غیرملکی این جی اوکی عمارت پر طالبان کے حملے میں 4 شہری ہلاک اور 24 زخمی ہو گئے ۔
افغانستان میں سکیو رٹی فورسز کے فضائی حملے اور جھڑپوں میں 8طالبان ہلاک اور متعدد زخمی جبکہ 4کو گرفتار کرلیا گیا۔
افغان حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں عمارت میں موجود 2 حملہ آوربھی ہلاک ہوگئے ۔
ترجمان افغان وزارت داخلہ کے مطابق عمارت سے 170 افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا۔عمارت میں حملہ آوروں سکیورٹی فورسز کے درمیان مقابلہ 6گھنٹے جاری رہا ۔