ڈیل اسٹین کا ورلڈ کپ کے بعدون ڈےکرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
کیپ ٹاؤن ( 92 نیوز ) جنوبی افریقی فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ورلڈ کپ2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ، فاسٹ بالر کا کہنا تھا کہ ٹیسٹ کرکٹ ورلڈ کپ کے بعد بھی جاری رکھوں گا۔
بلے بازوں کے لیے خوف کی علامت سمجھے جانے والے جنوبی افریقن فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے ون ڈےکرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کر دیا ۔
اسٹار فاسٹ باؤلرنے ورلڈ کپ 2019کے بعد ون ڈے کرکٹ چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا لیکن ڈیل اسٹین نے ٹیسٹ کرکٹ کو ورلڈ کپ کے بعد بھی جاری رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔
جنوبی افریقن اسٹار باؤلر پچھلے دو سالوں سے ایک روزہ میچز کا حصہ نہیں بنے، ڈیل اسٹین ون ڈے میں آخری بار 2016میں آسٹریلیا کیخلاف ان ایکشن ہوئے۔
جنوبی افریقی اسٹار فاسٹ باؤلر نے 116ون ڈے کھیل کر 180وکٹیں حاصل کیں۔