ڈیل اسٹین کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
جوہانسبرگ (92 نیوز) جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر ڈیل اسٹین نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
ڈیل اسٹین کا اس موقع پر کہنا تھا، بیس سال کرکٹ کھیلی، آج کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے رہا ہوں۔ 20 سال کا سفر خوشی، غم، کامیابی اور ناکامی کا مجموعہ رہا۔
انہوں نے دوستوں، خاندان، ساتھی کرکٹرز سمیت سب کا شکریہ ادا کیا۔ ڈیل اسٹین نےاپنے کیرئیر میں 93 ٹیسٹ 125 ون ڈے اور 47 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلے۔ ڈیل اسٹین نے پی ایس ایل 6 میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کی تھی۔