Thursday, September 19, 2024

ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان: سی ٹی ڈی کی کارروائی ، 2 دہشت گرد گرفتار
February 18, 2018

ڈیرہ اسماعیل خان (92 نیوز) سی ٹی ڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار کر لیئے ۔
کارروائی ایک خفیہ اطلاع پر کی گئی ۔
سی ٹی ڈی نے ٹانک بس اڈے پر چھاپہ مارا اور دو بھائیوں اجمل اور جمال کو حراست میں لے لیا ۔ ملزمان پر الزام ہے کہ دونوں نے 2015 میں پولیس پر فائرنگ کی تھی اور فائرنگ کے اس مقابلے میں 3 سکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہو گئے تھے ۔ مقابلے میں دہشت گردوں کے دو ساتھی بھی مارے گئے تھے ۔ پولیس نے انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ۔