Tuesday, April 30, 2024

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد بلال میں کورونا وائرس کی تصدیق

ڈپٹی ڈائریکٹر نیب محمد بلال میں کورونا وائرس کی تصدیق
May 11, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) نیب میں بھی کورونا کا پہلا کیس سامنے آگیا ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر نیب میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔ 32 سالہ محمد بلال نیب کوئٹہ میں تعینات ہیں۔ دوسری طرف نیب کوئٹہ کے تمام افسران و ملازمین کا کورونا ٹیسٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ نیب کوئٹہ کمپاونڈ میں رہائش پذیر نیب افسران کی فیملیز کا بھی کورونا ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ قبل ازیں ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا ۔ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے خود کو اپنی رہائشگاہ پر سیلف آئسولیٹ کر لیا تھا ۔ ویڈیو بیان میں دوست محمد مزاری کا کہنا تھا بظاہر کوئی علامات نہیں ہیں مگر ٹیسٹ مثبت آیا جس پر خود کو اپنی رہائش گاہ پر سیلف آئسولیٹ کر لیا ہے۔ ارکان قومی اسمبلی محمود شاہ  اور گل ظفر خان کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آگیا تھا ۔