Tuesday, April 30, 2024

ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی

ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی
February 7, 2020
واشنگٹن (92 نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جزیرہ نما عرب میں القاعدہ کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ۔ انہوں نے کہا القاعدہ کے رہنما قاسم الریمی کو یمن میں آپریشن کے دوران قتل کیا گیا۔ امریکی فورسز نے یمن میں ایک بڑا آپریشن کیا ہے جس کے دوران القاعدہ جزیرہ نما عرب کے سربراہ قاسم الریمی کو موت کی گھاٹ اتار دیا گیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کہتے ہیں الریمی یمن میں عام شہریوں کے قتل میں ملوث تھا۔ انہوں نے امریکا اور امریکی فورسز کے خلاف بھی کارروائیاں کیں۔ ان کی موت القاعدہ کو مزید کمزور کرے گی۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکی عوام کا تحفظ اور دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھیں گے۔