Saturday, May 18, 2024

ڈنمارک کے گریٹ بیلٹ برج پر خوفناک ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک

ڈنمارک کے گریٹ بیلٹ برج پر خوفناک ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک
January 2, 2019
کوپن ہیگن (92 نیوز) ڈنمارک کے گریٹ بیلٹ برج پر خوفناک ٹرین حادثے میں چھ افراد ہلاک جبکہ سولہ زخمی ہو گئے۔ ڈنمارک حکام کے مطابق ڈنمارک میں سخت طوفان کے باعث امدادی سرگرمیوں میں رکاوٹ آرہی ہے۔ حادثے کی وجوہات بتاتے ہوئے حکام کا کہنا تھا کہ طوفانی ہوا کے باعث مخالف سمت سےآنیوالی مال گاڑی سے کچھ اشیا ٹرین سے ٹکرائیں جس کے باعث ٹرین کا توازن بگڑنے کیوجہ سے حادثہ پیش آیا۔ مشرقی اور مغربی ڈنمارک کے درمیان اٹھارہ کلومیٹر طویل گریٹ بیلٹ برج مرکزی جزیرے زی لینڈ کو قریبی جزیرے فُونَین سے ملاتا ہے۔