ڈنمارک میں ڈائیونگ مقابلوں نے دیکھنے والوں کو حیران کرڈالا
ڈنمارک( 92 نیوز) ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن میں ڈبکی لگانے کے منفرد مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں دنیاکے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین ڈائیورزنے شرکت کی۔
شرکا نے 27 میٹر بلند پلیٹ فارم سے سمندرمیں چھلانگ لگانے کا شاندار مظاہرہ کیا ، فائنل راؤنڈ میں پہنچنے والے ڈائیورز نے پہاڑوں سے جمپنگ کرتے ہوئے فضا میں ایسے کرتب دکھائے کہ دیکھنے والے حیران رہ گئے ۔