ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں، فواد چودھری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری کا ٹویٹر پیغام میں کہنا ہے ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں۔
ڈسکہ کے عوام علی اسجد ملہی کو ووٹ دیں یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن نون لیگ ایک ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا اور آج پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ نون لیگ کی پالیسیز ہیں #NA75Daska
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) April 10, 2021
انہوں نے لکھا کہ یہ نہیں کہ حکومت نے غلطیاں نہیں کیں لیکن ن لیگ ایسے مافیا کی نمائندگی کرتی ہے جو عوام کے مفاد کے بالکل برعکس ہے۔
وفاقی وزیر نے مزید لکھا کہ نواز شریف کے طویل دور حکومت نے پاکستان کو کمزور کیا۔ پاکستان کے مسائل کی بنیادی وجہ ن لیگ کی پالیسیز ہیں۔