Tuesday, April 30, 2024

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مہنگی ادویات بیچنے والی 31 کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں ‏

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کی مہنگی ادویات بیچنے والی 31 کمپنیوں کیخلاف کارروائیاں ‏
April 6, 2019

لاہور (92 نیوز ) ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے مہنگی دوائیں بیچنے والوں کے خلاف  ملک بھرمیں کریک ڈاؤن شروع کر دیا اور 31 دوا ساز کمپنیوں کے خلاف کارروائی کر ڈالی ۔

ڈرگ  ریگو لیٹری اتھارٹی کی جانب سے مختلف قسم کی 143 دواؤں کا اسٹاک قبضے میں لے لیا گیا جبکہ زائد قیمتیں لینے والی دوا ساز کمپنیوں کی پروڈکشن بھی بند کردی گئی۔

ترجمان ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی کے مطابق وزیرصحت عامر کیانی کی  ہدایت پر مارکیٹ سروے جاری ہے ،  مہنگی دوائیں بیچنے والی کمپنیوں کی پیداوار بھی بند کردی گئی ہے۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی نے صوبائی دفاتر کو مراسلہ ارسال کر دیا جس میں  قانون شکن عناصر کے خلاف ہنگامی بنیادوں پر کریک ڈاؤن کی ہدایت کردی گئی۔