ڈاکٹر عاصم کی والدہ کی طبیعت ناساز ، ہسپتال داخل
کراچی(92نیوز)ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کو ناسازی طبعیت کی بناء پر ضیاء الدین اسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کوپھیپھڑوں میں انفیکشن اور نمونیے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔
ترجمان ضیا ء الدین ہسپتال کےمطابق ڈاکٹر عاصم حسین کی والدہ کو ناسازی طبعیت کے باعث ضیاء الدین ہسپتال میں داخل کردیا گیا ۔ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ کو پھیپھڑوں میں انفیکشن اور نمونیے کے باعث ہسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ اعجاز فاطمہ کو ہفتے کی شب ضیاء الدین ہسپتا ل کی ایمرجنسی لایا گیا ۔واضح رہے کہ ڈاکٹر اعجاز فاطمہ ضیاء الدین ہسپتال کی بانی ہیں ۔