Friday, September 20, 2024

ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن درست نہیں : جیل حکام کا موقف

ڈاکٹر عاصم کا ذہنی توازن درست نہیں : جیل حکام کا موقف
March 5, 2016
کراچی (92نیوز) ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف ریفرنس کی سماعت۔ جیل حکام نے ڈاکٹر عاصم کا میڈیکل سرٹیفکیٹ احتساب عدالت میں پیش کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر عاصم علیل ہیں پیش نہیں کیاجا سکتا۔ ڈاکٹر عاصم حسین کا ذہنی توازن درست نہیں۔ ڈاکٹر عاصم پر اختیارات کے ناجائز استعمال اور 17ارب روپے کی کرپشن کے الزامات ہیں۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم کےخلاف درج چار سو باسٹھ ارب روپے کی کرپشن اور دیگرسنگین الزامات کے ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ دوران سماعت ملزم ڈاکٹرعاصم کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ وکلاءاور نیب کے تفتیشی افسر نے بھی ڈاکٹر عاصم کو پیش نہ کرنے پر لاعلمی کا اظہار کر دیا۔ تفتیشی افسر ضمیرعباسی نے رپورٹ پیش کی کہ ڈاکٹرعاصم کےخلاف دائر ریفرنس میں ملزم صفدر حسین ضمانت پر ہیں۔ ملزم عبدالحمید دو ہزار تیرہ سے ملک سے فرار ہے جبکہ سابق سیکرٹری پیٹرولیم اعجاز چوہدری کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ عدالت نے سماعت کے دوران کچھ دیر کا وقفہ کیا۔ اسی دوران جیل حکام کی جانب سے ڈاکٹرعاصم کامیڈیکل سرٹیفکیٹ پیش کیا گیا جس میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر عاصم شدید علیل ہیں اور ان کا ذہنی توازن بھی درست نہیں۔ حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔ عدالت نے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت سترہ مارچ تک ملتوی کر دی۔