Tuesday, April 30, 2024

چینی کمپنی کا ملازمین کو روزانہ چھ ہزار قدموں تک واک کا حکم

چینی کمپنی کا ملازمین کو روزانہ چھ ہزار قدموں تک واک کا حکم
December 8, 2018
بیجنگ (92 نیوز) چینی کمپنی کا ملازمین کو تندرست و توانا رکھنے کے لئے انوکھا اقدام سامنے آیا۔ اپنے ملازمین کو روزانہ چھ ہزار قدموں تک واک کا حکم دیدیا۔ چین میں ایک رئیل اسٹیٹ کمپنی نے اپنے  تمام ملازمین کو روزانہ چھ ہزار قدم تک  واک کرنے کا حکم دیا ہے ۔ صوبہ گوانگ ژو کی اس کمپنی  کے ملازمین کو اس حساب سے ماہانہ ایک لاکھ 80 ہزار قدم تک باقاعدہ واک کرنا ہو گی۔ بات یہیں ختم نہیں ہوتی بلکہ کمپنی کی جانب سے اس صحت مندانہ اقدام کی  ایک کمپیوٹر ایپلی کیشن کے ذریعے باقاعدہ مانیٹرنگ کا انتظام بھی کیا گیا ہے جس کے جتنے قدم کم ہوں گے ، اسے اسکے عوض اعشاریہ صفر ایک یوآن  جرمانہ بھرنا ہو گا۔ بعض ملازمین کا کہنا ہے کہ یہ انکے لیے بہت مشکل ٹاسک ہے ،کیونکہ واک  اور آفس ٹائمنگ کی وجہ سے انکی نیند پوری نہیں ہوتی ۔ بعض ملازمین کا کہنا تھا کہ  کمپنی کا یہ اقدام انکی صحت کیلئے اٹھایا گیا  ہے۔