چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن، وزارت صحت کی کابینہ کو ڈیوٹی فری 12 آئٹمز کی درآمد پر پابندی کی سفارش
اسلام آباد (92 نیوز) 92 نیوز کی خبر پرایکشن، کورونا وائرس کے علاج کے نام پر ڈیوٹی فری آلات کی درآمد کی آڑ میں وزارت صحت افسران کی بڑی واردات پکڑی گئی۔
20 ماچ کو برانڈاور ملک کی شرط کیساتھ 61 آئٹمز درآمد کرنے کا نوٹیفکیشن جاری ہوا۔ ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر صفی ملک کی سفارش پر 61 آئٹمز پر ڈیوٹی اور ٹیکس چھوٹ دی گئی۔
61 آئٹمز میں 12 آئٹمز کا کورونا علاج کیساتھ تعلق ہی نہیں، وزارت صحت نے اعتراف کر لیا۔ دیگر آئٹمز کی درآمد میں برانڈ اور ملک کی شرط بھی غلط عائد ہوگئی۔
25 روز بعد وزارت صحت کی سنگین غلطی اوربے ضابطگی کا احساس ہوگیا، وفاقی کابینہ کو ڈیوٹی فری 12 آئٹمز کی درآمد پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کردی گئی۔ دیگر 49 آئٹمز کی درآمد پر برانڈ اور ملک کی شرط بھی ختم کرنے کی سفارش کی گئی۔