چینل 92 نیوز کی خبر پر ایکشن ، عدالت عظمیٰ کے حکم پر پمزکا بون میرو ٹرانسپلانٹ کھل گیا
اسلام آباد ( 92 نیوز) 92 نیوز کے پروگرام’’باخبر صبح‘‘ میں نشاندہی پر سپریم کورٹ نے ایکشن لے لیا۔
عدالت عظمیٰ کے حکم پر پمز کا بون میرو ٹرانسپلاٹ کھل گیا،مریضوں کی پیوند کاری بھی شروع ہو گئی ۔
بون میرو ٹرانسپلانٹ سنٹر دوبارہ کھلنے کےبعد دو بچے آپریشن کیلئے داخل ہو گئے ۔