چین نے پاکستان کو 2ارب ڈالر دینے کی منظوری دے دی
بیجنگ ( 92 نیوز) چین پاکستان کی مالیاتی مدد کیلئے آگیا ،زرمبادلہ کے ذخائر کو سہارا دینے کیلئے پاکستان کو 2 ارب ڈالر دینے کی منظوری دیدی ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک ارب ڈالر اسٹیٹ بنک کو مل گئے ہیں ، 26 جولائی تک مرکزی بینک کے پاس 9 ارب 1 کروڑ ڈالر کا زرمبادلہ تھا ۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق کمرشل بینکوں کے پاس 6ارب 71 لاکھ ڈالر ہیں۔