چین میں کرونا وائرس سے مزید 25افراد ہلاک
بیجنگ ( 92 نیوز) چین میں کرونا وائرس سے مزید 25 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ ہلاکتوں کی کل تعداد 106 ہو گئیں۔
دوسری جانب وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار ہو گئی ہے ، بیجنگ میں کرونا وائرس سے پہلی ہلاکت 9 ماہ کی بچی ہوئی جو بیجنگ میں زیرعلاج تھی، وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے حکام نے تانگشان شہر کیلئے آمدورفت بند کر دی گئی ہے ۔
وائرس کو کنٹرول کرنے کیلئے عالمی کوششیں تیز کر دی گئی ہیں ، کئی کمپنیاں اور ممالک اپنے شہریوں کو چین سے نکال رہے ہیں،امریکی صدر ٹرمپ نے چین کو وائرس پر کنٹرول پانے کیلئے امداد کی پیشکش کر دی۔