چین میں ملٹری ڈاگ چیمپئن شپ کا انعقاد
بیجنگ ( 92 نیوز ) چین میں جشن بہاراں کی رنگا رنگ تقریبات کا سلسلہ جاری ہے ، اس حوالے سے پیپلز لبریشن آرمی کی جانب سے ایک ڈاگ چیمپئن شپ کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں فوجی کتوں نے کمال مہارت کا مظاہرہ کیا ، مقابلے میں کتوں کو آگ کے گولوں سے گزرنے اور جرائم پیشہ افراد تلاش کرنے کا ٹاسک دیا گیا۔
مقابلے میں شریک کتوں میں سے ہدف بخوبی پورے کرنے والے کو انعام سے نوازا گیا ۔