Thursday, September 19, 2024

چین میں رشوت خور سیاستدانوں سمیت 3 لاکھ افسروں کو جیل میں ڈال دیا گیا

چین میں رشوت خور سیاستدانوں سمیت 3 لاکھ افسروں کو جیل میں ڈال دیا گیا
March 7, 2016
بیجنگ (ویب ڈیسک) چین میں تحقیقات کے بعد الزامات ثابت ہونے پر اعلیٰ سیاستدانوں سمیت تین لاکھ رشوت خور افسران کو سزائیں۔ چین کی حکمران جماعت کمیونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ انہوں نے گزشتہ برس ملک بھر میں تقریباً تین لاکھ افسران کو کرپشن پر سزا دی ہے۔ دو لاکھ کے قریب افسران کو معمولی جبکہ 80 ہزار سے زائد افراد کو سخت سزائیں دی گئی ہیں۔ یاد رہے کہ چینی صدر شی جن پنگ نے ملک بھر میں کرپشن کیخلاف مہم شروع کر رکھی ہے۔ سزا پانے والوں میں کئی ہائی پروفائل سیاستدان بھی شامل ہیں جنہیں زندان میں ڈال دیاگیا ہے۔ چینی اخبارات میں کرپشن کی خبریں چھپنے کے بعد افسران کے طاقت کے غلط استعمال‘ رشوت خوری اور کرپشن کے الزامات پر تحقیقات کی گئیں۔ واضح رہے کہ چین کے سالانہ پارلیمنٹری سیشن کے دوران 2015ءمیں پکڑے گئے کئی افراد کو رہا بھی کیا گیا۔